loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ کی مراکشی نژاد اداکارہ، گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا سیئر سیئر ریلیز کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی کا گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل البم میں شامل ہے۔ البم میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ سیئر سیئر کے میوزک پروڈیوسر سنجوئے ہیں اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم بھی گانے کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل میڈیا پر نورا فتحی کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریب میں پرفارم کرنے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ نورا فتحی گزشتہ فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرچکی ہیں جو قطر میں منعقد ہوا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں