loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو نئے مالی سال 27-2026 میں مزید محصولات بڑھانے اور ٹیکس اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نئے ٹیکس اقدامات اور اصلاحات کے ذریعے جی ڈی پی کے صفر اعشاریہ تین فیصد کے برابر اضافی آمدن حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں کمی سے جی ڈی پی کے صفر اعشاریہ 15 فیصد کے مساوی اضافی محصولات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ٹیکس اصلاحات اور ریونیو نظام کی بہتری پر عمل درآمد مزید تیز کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے دسمبر 2026 تک ایف بی آر وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 22 ارب روپے مقرر کیا ہے، جسے پروگرام کے تحت باقاعدہ پرفارمنس کے معیار کا درجہ دیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں