loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی کے علاقے لیاری  کے محلے علی محمد کی گلیاں سج گئیں ہیں ۔ فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے قریب آتے ہی لیاری کی گلیاں ایک بار پھر رنگوں سے سج گئی ہیں۔

 دیواروں پر پسندیدہ ٹیموں کے جھنڈے اور تصاویر بنائی جا رہی ہیں ۔ لیاری کے نوجوان اور بچے  اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کے لیے پرجوش ہیں

رنگ برنگی دیواریں، مختلف ممالک کے جھنڈے، اور ہر گلی میں فٹ بال کی باتیں۔ لیاری کے باسی ورلڈ کپ 2026 کا استقبال اپنے منفرد انداز میں کر رہے ہیں۔ یہاں فٹ بال صرف میچ دیکھنے تک محدود نہیں بلکہ یہ مقامی ثقافت اور شناخت کا حصہ بن چکا ہے۔یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغازکل  11 جون کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 19 جولائی  کو کھیلا جائے گا۔ یہ میگا ایونٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔

اس فٹبال سیزن نے لیاری کی گلیوں کو ایک بار پھررنگین کردیا ہے۔ جہاں  ہر بچہ ایک کھلاڑی۔ کہیں  برازیل  کا جھنڈا ہے تو کوئی ارجنٹیا کا  شیدائی ۔ لیاری کی یہ رنگین گلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فٹ بال کی محبت سرحدوں کی محتاج نہیں۔ ورلڈ کپ 2026 ابھی شروع نہیں ہوا، مگر لیاری میں اس کا جوش پہلے ہی عروج پر ہے۔ فٹ بال کے دیوانوں کا یہ علاقہ ایک بار پھر دنیا کو بتا رہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا دل کہیں دھڑکتا ہے تو وہ لیاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں