loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح وفد نے گلگت میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوران حکومت سازی کے لیے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دو خبر کے نمائندہ خصوصی وقاص باقر کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، سندھ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں حکومت سازی پر تجاویز سمیت مختلف ملکی و قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وفود کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی وفد کا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں