loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا کے حملوں اور جوابی کارروائیوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاروں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی خریداری میں اضافہ کیا جس کے بعدعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.30 ڈالر یا 2.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 95.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 2.60 ڈالر یا 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 92.63 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی۔

امریکی خام تیل کے فیوچر معاہدوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ بھی دیکھا گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں