loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے دوران 8 لاکھ شہری بیرون ملک چلے گئے۔

قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے گئے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران روزگار کی تلاش میں 8 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔

اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔ قومی سطح پر تعلیم کی شرح 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق  بلوچستان 47 فیصد شرح کے ساتھ ملک کا سب سے غریب صوبہ ہے جبکہ  خیبر پختونخوا 35.3 فیصد کے ساتھ دوسرے، سندھ 32.6 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پنجاب 23.3 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں