کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے تلخ کلامی کے بعد شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تلخ کلامی کے بعد شہری پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری زبردستی بند راستے پر جانا چاہتا تھا۔ اہلکاروں نے منع کیا تو شہری نے بدتمیزی کی جس پر ٹریفک اہلکار طیش میں آگئے اور شہری پر تشدد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔