loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فٹبال کے دیوانوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز لیاری اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر براہِ راست دکھائے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لیاری پاکستان میں فٹبال کا گڑھ ہے اور یہاں کے نوجوانوں کا کھیل سے جنون پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے موقع پر لیاری کے عوام کو عالمی مقابلوں کا لطف اٹھانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شائقین ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

انہوں نے فٹبال شائقین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ لیاری اسٹیڈیم آئیں اور ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بڑی اسکرین پر دیکھیں۔

یاد رہے کہ لیاری کو پاکستان میں فٹبال کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں برازیل، ارجنٹائن اور دیگر عالمی ٹیموں کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران علاقے کی سڑکیں، گلیاں اور چوراہے مختلف ممالک کے جھنڈوں اور رنگوں سے سج جاتے ہیں۔

مقامی شہریوں نے پیپلز پارٹی کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو تفریح کے بہتر مواقع ملیں گے بلکہ لیاری کی مثبت شناخت بھی مزید اجاگر ہوگی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں