loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی: کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ “لوگوں کی خدمت پیپلزپارٹی کےڈی این اےمیں ہےاور ہم یقین رکھتے ہیں کہ طاقت کااصل  سرچشمہ عوام ہیں لہذا کراچی والوں اب کسی اور کی طرف نہ دیکھو”.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے منصب سے ہٹائے جانے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، لیکن ایسے لوگوں ک خواہش پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ PPP اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے انجام دے رہی ہے۔  ان کی توجہ صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی سمیت پورے صوبے میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ایمپریس مارکیٹ کی تزئین و آرائش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد تاریخی عمارت کی اصل حیثیت بحال کرنا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھے گی اور تمام فیصلے آئین، قانون اور پارٹی پالیسی کے مطابق کیے جائیں گے

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں