پاکستان کی مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر نئے تنازع کا شکار ہوگئیں۔ ندا کا خود کو نئی نسل یعنی ملینیل قرار دینا انہیں مہنگا پڑ گیا۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں ملینیلزیعنی وہ نسل جو 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئی اور جین زی یعنی 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے درمیان فرق پر مبنی ایک شو کیا۔ پروگرام میں ندا یاسر نے خود کو ملینیلز کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے اپنی نسل کے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ شو میں شریک اداکارہ عنبر خان نے بھی ندا یاسر کو ملینیل قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ندا یاسر اور عنبر خان کی عمر اور کیریئر کو دیکھتے ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر جنریشن ایکس سے بنتا ہے نہ کہ ملینیل نسل سے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ندا کی بیٹیاں ملینیل ہوسکتی ہیں خود ندا نہیں۔ متعدد صارفین نے کہا کہ ہم اپنے بچپن میں ندا یاسر کے ڈرامے دیکھتے تھے تو وہ کیسے میلینل ہوسکتی ہیں۔