ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دنیا کا پہلا کھرب پتی بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے یہ سنگِ میل بنیادی طور پر اپنی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او یعنی کمپنی کے شیئرز ببلک کی سطح پر بیچنے کے بعد حاصل کیا۔ اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔ اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں۔ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار اسپیس ایکس کی بدولت ہوا۔