کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم سمیت دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر بی 14 پاکستان بازار کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائرنگ سے 17 سالہ سیف اللہ ولد شمشاد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 سالہ انس شدید زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 15 سالہ انس کے سر اور 17 سالہ سیف اللہ کے سینے میں گولی لگی۔
کراچی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صرف جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 واقعات ویسٹ زون میں پیش آئے۔