loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے کم عمر صارفین کی آن لائن رسائی کو مزید محدود کرنے کے لیے تبدیلی متعارف کرا دی جس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے نوجوان صارفین اسپاٹ لائٹ کے عوامی ورژن پر ویڈیوز شیئر نہیں کر سکیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کو یہاں مواد پوسٹ کرنے کی اجازت تھی تاہم ان کی پروفائلز کو عوامی پوسٹس کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا تھا۔ نئی پالیسی کے تحت 13 سے 15 سال کے صارفین کا مواد اب عام اسپاٹ لائٹ فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔

اسپاٹ لائٹ اسنیپ چیٹ کا شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ہے جہاں اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز ایپ استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص دیکھ سکتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں