loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے طے پانے کا اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم روتھ سوشل پر ایران کے ساتھ معاہدے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نئی تفہیم ان کی انتظامیہ کے اہم ہدف یعنی تہران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کو یقینی بنانے کی تکمیل ہے۔

 یہ پیش رفت مہینوں پر محیط مسلسل مذاکرات اور پاکستان، قطر سمیت کئی ممالک کی حمایت یافتہ علاقائی ثالثی کے بعد سامنے آئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں