loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

جنوبی افریقہ کے ایک ایئر پورٹ پرمسافر کے بیگ سے 200 کے قریب زندہ  زہریلے بچھو برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لے لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بچھو برآمد ہونے کا واقعہ کیپ ٹاؤن کے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ جنگلی حیات سے متعلق کسی اسمگلنگ کی کوشش کی جا سکتی ہے جس پر چیکنگ سخت کردی گئی تھی تاہم کوئی ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔

ایک مسافر اسکینر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا جس کے پاس چھوٹا سا بیگ تھا اور وہ اسکینر میں سے گزر گیا جس میں کوئی قابل اعتراض چیز دکھائی نہیں دی۔تاہم ایک اہلکار نے مسافر کو بیگ کھولنے کا کہا جس پر اس نے کہا کہ اسکیننگ تو ہو گئی ہے۔ پھر بھی بیگ کھلوایا گیا تو تہہ کر کے رکھے کپڑے کے اندر سے پلاسٹک کی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں برآمد ہوئیں۔ ان میں سے کچھ تھیلیاں حرکت کر رہی تھیں۔ غور سے دیکھا گیا تو ان کے اندر کالے رنگ کے بچھو تھے جن کو بہت نایاب اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

پولیس کی جانب سے مسافر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ اس کے خلاف جنگلی حیات سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں