بھارت میں مودی سرکار کی نااہلی اور بد انتظامی کے خلاف بالی ووڈ کے مشہور اداکار بھی میدان میں آگئے اور کاکروچ پارٹی کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار پرکاش راج
نیٹ (بھارت کے میڈیکل اور ڈینٹل کورسز میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ) میں گڑ بڑ اور پیپر لیک ہونے پر ہونے والے بنگلور میں نوجوانوں کے احتجاج میں شامل ہوئے اورمودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکار پرکاش راج نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب رہنماؤں کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ تم لوگ سیاست کر رہے ہو اور ملک کا نوجوان اپنے مستقبل کی جنگ خود لڑنے کے لیے سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ انکل اور آنٹیاں! آپ لوگ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں اب یہاں سے جائیں۔ یہ نوجوان اپنے خوابوں اور اپنے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں اور میں اس پُرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔