بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ دبئی سے آنے والی نجی ائیرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں 2.8لو گرام سونا چھپایا گیا تھا جس کی مالیت 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ سونا 24 قیراط کے بسکٹوں کی شکل میں چھپایا گیا تھا۔
Gujarat | During the search conducted on IndiGo Flight No. 6E-1478 arriving from Dubai at SVPI Airport, Ahmedabad on 12.06.2026, Customs officials, with the help of Aircraft Engineers, seized two pouches wrapped in black plastic tape inside the speaker box located in the front… pic.twitter.com/rcn5s6KsSh
— ANI (@ANI) June 13, 2026
بھارتی حکام کا کہنا ہے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک سونے کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا ہے۔