فیفا ورلڈکپ 2026 میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد ایک بار پھر جاپانی شائقین کے مثالی رویے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔
ٹیکساس کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے بعد زیادہ تر تماشائی واپس روانہ ہو گئے جبکہ جاپانی مداح اپنی نشستوں کے اطراف صفائی میں مصروف نظر آئے۔اسٹیڈیم کی صفائی کرتے جاپانی مداحوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پوری دنیا نے جاپانی شائقین کے نظم و ضبط اور مثالی رویے کی تعریف کی اور اسے قابل تقلید قرار دیا۔
Japan fans clean up after the game with the help of @Jaboowins! pic.twitter.com/JufyGy3Yn2
— FOX 4 NEWS (@FOX4) June 14, 2026
یہ روایت جاپان کے مداحوں کے لیے نئی نہیں کیونکہ وہ 1998، 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ سمیت متعدد دیگر عالمی مقابلوں میں بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
کھیلوں کے مقابلوں کے بعد عموماً اسٹیڈیم میں کھانے کے ڈبے، خالی کپ اور دیگر کچرا بکھرا رہ جاتا ہے لیکن جاپانی شائقین نے روانگی سے قبل تمام کچرا جمع کر کے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔