امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو چکے ہیں جس پر میں نے اور نائب صدر نے دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کیے۔
امریکی حکام کے مطابق معاہدے کا ایک اہم حصہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنا اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ ساتھ ہی امریکا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکی افواج کا مرحلہ وار انخلا اسی صورت میں ہوگا جب ایران معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی ہیں۔ایران اب جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔
Seems like there’s a lot of drama around those claims. What do you think will happen next?