loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

کراچی میں منگل کی صبح ہلکی پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے اور ابرآلود موسم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم خوشگوار ہونے پر گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

کراچی کے علاقوں شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوئی۔  شاہراہ پاکستان، لیاقت آباد، عزیز آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف حصوں میں بھی ہلکی بارش نے موسم کو سہانا بنا دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں