loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت کی ٹیلی ویژن کی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ اداکارہ سنچیتا اوگلے نے گھر میں اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ اداکارہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں