loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ دکھانے سے صاف انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واشنگٹن سے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا متن دکھانے کی درخواست کی تھی تاہم امریکا نے اسرائیلی درخواست کو مسترد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو معاہدے کے باضابطہ اجرا سے قبل اس کی تفصیلات منظرِ عام پر لا سکتے ہیں۔یہی وہ وجہ ہےجس کی وجہ سے اسرائیل کو معاہدے کی مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اب بھی متوقع معاہدے کی مکمل تفصیلات سے لاعلم ہے اور امریکی انکار کے باعث اسرائیلی حکام حالیہ مفاہمت کی اہم شقوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ  اسرائیل کو امریکا اور تہران کے درمیان ہونے والے ممکنہ معاہدے پر شدید تحفظات ہیں جو تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس حوالے سے صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں