loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

چین نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کا اگلا مرحلہ زیادہ مشکل ہوگا۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ حتمی معاہدے کے لیے آئندہ چند روز میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کا اگلا مرحلہ زیادہ مشکل ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس سلسلے میں بڑا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔

چینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں ہونے والا اتفاق رائے ابھی حتمی معاہدے کی منزل سے بہت دور ہے۔مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک مسلسل کوششیں کریں۔ چین سے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں