loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

گلوکار ابرار الحق نے کا کہنا ہے کہ  بالی ووڈ نے میرا مشہور گانا نچ پنجابن جعلی دستاویزات سے چوری کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کبھی فروخت نہیں کیا تھا۔ بالی ووڈ نے جعلی دستاویزات اور جعلی دستخط سے گانے کے حقوق  حاصل کیے۔

ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ  جب میں نے بالی ووڈ کی جانب سے گانے کے استعمال پر اعتراض کیا تو مجھے جواب دیا گیا کہ گانے کے حقوق گلوکار ہارون کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔نچ پنجابن میرا گانا ہے اور میری ملکیت ہے میں نے یہ گانا ہارون کو نہیں دیا، اس کے باوجود وہ بار بار ہارون کا حوالہ دیتے رہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ جعلی دستاویزات تیار کی گئیں اور میرے دستخط بھی جعل سازی کے ذریعے استعمال کیے گئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں