وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکسوں میں کمی اور عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری تجارت جواد پال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایاکہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کے تحت جولائی سے پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمدکی پابندی ختم کر دی جائیگی بشرطیکہ گاڑیاں ماحولیاتی معیار پر پورااتریں۔ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصدکردی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی آئی ایم ایف کی شرائط کاحصہ ہے جس کامقصدغیر ملکی فروخت کنندگان کومساوی مواقع فراہم کرناہے۔