loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے جس کے بعد یہ معاہدہ اب نافذ العمل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔

صدرٹرمپ  نے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں۔ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے جو وقت آنے پرواپس کریں گے۔ ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈز دے دیں گے۔ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا۔ جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں