loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سوشل میڈیا شخصیت کاشف ضمیرنے ملاقات کی اور رولیکس  گھڑی تحفے میں پیش کی۔

مولانا طارق جمیل اور کاشف ضمیر کی ملاقات کی وائرل ویڈیو میں انفلوئنسر مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ پیش کرتے دکھائی دئیے جس کو مولانا نے قبول کرلیا۔ کاشف ضمیر نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پرشئیر کی جو وائرل ہوگئی۔

مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ شوبز، کاروبار، سیاست اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MIAN KASHIF ZAMEER OFFCIAL (@kashif999zameer)

ویڈیو وائرل ہونے کے  بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے کاشف ضمیر کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض نے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی مختلف شخصیات کو مبینہ طور پر نقلی رولیکس گھڑیاں اور سونے کے زیورات تحفے میں دیتے رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے مولانا طارق جمیل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  دنیاوی اشیاء اور نمود و نمائش سے اجتناب کا درس دینے والے مذہبی رہنما کی جانب سے ایسے تحائف قبول کرنے پر بحث کی جا سکتی ہے۔ بعض لوگوں  نے کاشف ضمیر پر طنز کرتے ہوئے  تحفے میں دی گئی گھڑی کو فولیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاشف ضمیر ایک بار پھر متنازع طور میں توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں