loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شائقین کی ایک دن میں تعداد کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔

فیفا کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 16 جون کو ورلڈکپ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا۔ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔سال  1994 ورلڈکپ میں شائقین کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 70 رہی تھی۔

فیفا کے مطابق فرانس، سینیگال، عراق، ناروے، ارجنٹائن، الجزائر، آسٹریا اور اردن کے میچز میں شائقین کی ریکارڈ حاضری ہوئی۔ورلڈ کپ 2026 کے پہلے 6 روز میں 13 لاکھ 9 ہزار 652 شائقین میچز دیکھنے پہنچے۔ فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 483 رہی۔ ورلڈ کپ 1994 میں مجموعی طور پر 35 لاکھ شائقین نے میچز دیکھے تھے۔ موجودہ رفتار برقرار رہی تو گروپ مرحلے کے اختتام تک نیا مجموعی حاضری ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ  16 جون 2026 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یادگار دن بن گیا۔  شائقین نے ٹورنامنٹ میں رنگ، جوش اور یادگار ماحول پیدا کیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں