پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے 11 ماہ میں ایکسپورٹ سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کما لیے۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔
مئی 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ کی آمدن 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی جبکہ مئی میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز ایکسپورٹ میں 87 فیصد اضافہ ہوا۔