loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

خیبرپختنخوا کے شہر بنوں میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق  دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔ دھماکے میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافرگاڑی ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔

بنوں اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے ے زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی جسے نقصان پہنچا تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں