loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم اعصابی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

گلوکار سونو نگم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اعصابی بیماری سے متعلق بتایا۔ سونو نگم کا کہنا تھا کہ میں اعصابی تناؤ میں مبتلا ہوں۔متعدد ٹیسٹ بھی کروائے ہیں۔ علاج کے دوران شدید تکلیف ہے۔ تکلیف کے خاتمے کے لیے پین کلرز لے رہا ہوں اور فزیو تھراپی کے سیشنز بھی کروا رہا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)

سونو نگم کا مزید کہنا تھا کہ تکلیف اور پین کلرز کھانے کی وجہ سے گلا تھوڑا بھاری ہوگیا ہے۔ سونو نگم جس بیماری میں مبتلا ہیں اسے پنجڈ اعصاب کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب اعصاب پرہڈیوں ،مسلز ، کارٹلیج یا لیگا منٹس کے ذریعے ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑ جائے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں