loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پیراگوئے نے شاندار  کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ترکی کو 0-1 سے شکست دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرا گوئے کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے میچ کے آغاز کے 64ویں سیکنڈ میں اسکور کیا۔ انہوں نے تقریباً 25 میٹر دور سے زوردار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی جو اب تک کے ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول بن گیا۔

پیراگوئے کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اس وقت دھچکا  لگا جب مڈفیلڈر میگوئل المیرون کوریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ میگوئل المیرون ورلڈ کپ میں  نئے نافذ کیے گئے ضابطے کے مطابق منہ پر ہاتھ رکھ کر بات کرنے پر سزا پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل پیرا گوئے کو امریکا کے خلاف میچ میں 4 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں