امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مذاکراتامریکا ایران جنگ کے113 دنوں بعد ہونےجارہے ہیں ۔ ایران کے جوہری پروگرام، جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائم کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وفد میں اعلیٰ حکام اور سفارتی نمائندے شامل ہیں۔
مذاکرات کا مقصد حالیہ تنازعات کے بعد ایک عبوری معاہدے کو آگے بڑھانا اور ایران کے جوہری معاملات پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔ امریکی حکام امید کر رہے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے عالمی جوہری نگرانی کے نظام کی بحالی پر بھی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ خطے میں جاری تنازعات کے باعث مذاکرات کی کامیابی کو ایک بڑا سفارتی امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔