loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ وزارت مذہبی امور  نے حج 2027 کی  رجسٹریشن کا  شیڈول  جاری کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے  مطابق حج 2027 کےلیے رجسٹریشن کل 22 جون سے شروع ہوگی۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی اور حج 2027 کی رجسٹریشن پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔

سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جاسکےگی۔ درخواست گزار کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے۔ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔

اعلامیےکے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کرائی جاسکےگی۔عازمین گھر  بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کراسکیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں