loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان کی تیار کردہ فٹبال فیفا ورلڈکپ کے میدانوں کے ساتھ ساتھ  خلا میں بھی پہنچ گئی۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے خلابازوں کی فٹبال کے ساتھ ویڈیو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ خلا بازوں نےبین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ سائنسی تجربہ کیا۔ یہ تجربہ خلائی اسٹیشن کے اندر موجود خاص ماڈٰیول کپولا میں کیا گیا۔ ویڈیو میں فٹ بال کو وزن کے بغیر ماحول میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔

خلابازوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ مائیکرو گریوٹی میں فٹ بال کا برتاؤ کیسا ہوتا ہے۔ اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ایسا تجربہ 2019 میں بھی کیا جا چکا ہے۔ تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں