قطر میں راس لفان گیس پروسیسنگ مرکز میں دھماکے سے پاکستانی سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا نے قطری حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایل این جی کے ایک بڑے پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں دھماکے کے بعد 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہو گئے۔ قطر کے وزیرِ توانائی سعد شریدا الکعبی کے مطابق جاں بحق ہونے افراد کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ دھماکے سے کھڑکیاں لرز اٹھیں اور اس کے اثرات 70 کلومیٹر دور دوحہ میں محسوس کیے گئے۔
دوحہ میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ قطری حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کا تعلق انڈیا سے ہے۔ قطر کی وزارتِ داخلہ نے اسے تکنیکی حادثہ قرار دیا ہے جبکہ کے وزیرِ توانائی نے بھی کسی قسم کی تخریب کاری کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔