برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اب تک 6 وزرائے اعظم آئے اور چلے گئے لیکن اس گھر کا ایک مستقل باسی اب بھی یہیں موجود ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے جب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنے دفتر میں حکومت کے سربراہ اور لیبر پارٹی کے صدر کے طور پر دو سال گزارنے کے بعد استعفیٰ دیا تو اس ان کے ساتھ ایک بلّا جس کا نام لاری ہے بھی موجود تھا۔
لاری کو برطانوی کابینہ کے دفتر کےلیے باضابطہ طورپر چیف ماؤس کیچر ( چوہے پکڑنے والا بڑا افسر ) کا لقب دیا گیا ہے۔ چوہے پکڑنے والا یہ افسریعنی بلا لاری 2011 سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس نے اپنے قیام کے دوران یکے بعد دیگرے 6 وزراء اعظم دیکھے ہیں۔ ان وزرائے اعظم میں ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے، بورس جانسن، لیز ٹراس، رشی سوناک اور آخری کیر اسٹارمر شامل ہیں۔