عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے وزیراعظم کی منظوری سے ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کی منظوری سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔