loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریا کے خلاف میچ میں 2 گول اسکور کرکے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ ارجنٹائن کی 0-2 سے کامیابی میں دونوں گول میسی نے کیے۔  وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

میچ کے آغاز میں میسی نے پینالٹی  ضائع کر دی تھی لیکن بعد میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک خوبصورت گول اسکور کیا اور پھر اضافی وقت میں دوسرا گول کرکے اپنا مجموعی ورلڈ کپ اسکور 18 تک پہنچا دیا۔میسی نے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میسی اب تک ورلڈکپ کے 28 میچز میں 18 گول کر چکے ہیں جبکہ رواں ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے تمام پانچ گول انہی کے نام ہیں۔ وہ مسلسل چھ ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے والے دنیا کے صرف تیسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میسی کی فٹبال ذہانت، فٹنس اور کھیل پر گرفت آج بھی غیرمعمولی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں