loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پولیس نے گل پلازہ یونین کے صدر اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس نے سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پلازہ یونین کے صدر تنویرپاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں ملزمان یونین صدر تنویرپاستا، نائب صدر عمار اسماعیل،  جنرل سیکرٹری امین  اور  جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان  کو  آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔ رواں سال 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی۔ یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئےتھے  جبکہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں