loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت میں خواتین کا حق ریاست کی جانب سے دیا گیا حق نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ حق ہے، جسے کوئی علاقائی روایت یا خاندانی نظام ختم نہیں کر سکتا۔

عدالت نے بی بی آمنہ کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ بی بی آمنہ کے والدین کی تمام جائیدادیں سول کورٹ میں پیش کی جائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سول کورٹ آئین اور قانون کے مطابق تمام جائیدادوں میں قانونی ورثا کے حصص کا تعین کرے گی۔

وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنا نہ صرف ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اسلامی احکامات کے بھی منافی ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ خاندانی دباؤ، روایات یا علاقائی رسم و رواج کسی خاتون کے شرعی اور قانونی حق کو ختم نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ درخواست گزار بی بی آمنہ نے اپنے بھائیوں کی جانب سے مکمل وراثتی حصہ نہ دیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں