loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ اور تامل فلموں کے مشہور اداکار پرکاش راج کونریندر مودی کی حکومت پر تنقید کا نتیجہ قانونی مشکل کی شکل میں بھگتنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر ایک سے زائد ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کے کیس میں اداکار پرکاش راج  کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ وارنٹ پرکاش راج کی جانب سے چند روز قبل کی گئی اس پریس کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے جس میں انہوں نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے خلاف یہ معاملہ 2019 میں سامنے آیا تھا جب ایک وکیل دلیپ کمار نے بنگلورو کے ہلاسورو گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ اداکار ماضی میں ان الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ وہ صرف تامل ناڈو سے ووٹ ڈالتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں