loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کسی حد تک متنازع اے آئی اسمارٹ چشمے کا نیا اور نسبتاً سستا ورژن متعارف کرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیا چشمہ  ایسیلور لُوکزوٹیکا کے اشتراک سے تیار کی گیا ہے جو دنیا کے کئی مشہور چشموں کے برانڈز کی مالک کمپنی ہے۔ ماضی میں اسمارٹ گلاسز انہی برانڈز کے نام سے پیش کی جاتی رہی ہیں جن میں رے بین اور اوکلے شامل ہیں۔

ان ماڈلز میں روایتی ڈیزائن کے اندر اسمارٹ ٹیکنالوجی نصب کی گئی تھی اوران کو برانڈز کے نام سے فروخت کیا جاتا تھا تاہم اس بار نئے گلاسز کو صرف میٹا کے اپنے نام سے مارکیٹ کیا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں