loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے آن لائن منشیات فروش کو گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارمان ولد نواب خان کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم بدنام زمانہ آن لائن ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز شاہ خان اور محمود خان سے کوکین حاصل کر کے فروخت کرتا تھا جبکہ گرفتار ملزم منشیات کی ڈیلیوری اے ٹی ایمز اور ڈسٹ بنز میں رکھ کر کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاتی طور پر بھی براہ راست منیشات ڈلیور کرتا تھا۔ ایس آئی یو پولیس نے ملزم کے قبضے سے 40 گرام کوکین برآمد کی ہے جبکہ پولیس گرفتار منشیات فروش کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر کارندوں کے بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں