loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواتین کی زیرِ نگرانی چلنے والے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کے لیے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل قرض پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس پروڈکٹ کے تحت کاروباری خواتین  کو کریڈٹ اسیسمنٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے تک ڈیجیٹل فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کاروباری افراد کے لیے رسمی مالیاتی نظام تک رسائی آسان بنانا اور ایسے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے جو روایتی طور پر مالی خدمات سے محروم رہا ہے۔

نئی قرض پروڈکٹ کو “خود مختار خاتون” کا نام دیا گیا ہے، جو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شریعت کے اصولوں کے مطابق فنانسنگ فراہم کرے گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر خواتین کی ملکیت یا نگرانی میں چلنے والے چھوٹے کاروباروں کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ فنانسنگ کے لیے درخواستیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور متعلقہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ قرض لینے والوں کی رجسٹریشن اور دیگر مراحل بھی آن لائن مکمل کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق منظور شدہ قرضہ لینے والے افراد کو آسان اور مساوی ماہانہ اقساط کے ذریعے رقم واپس کرنا ہوگی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد خواتین کاروباری افراد کو مالی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں مدد ملے گی۔

لینڈنگ نان بینکنگ فنانشل کمپنیز (NBFCs) پاکستان میں کم سہولت یافتہ طبقات کو مالی خدمات فراہم کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق جولائی 2025 سے دسمبر 2025 کے دوران مائیکرو فنانس کمپنیوں نے تقریباً 7.5 ملین صارفین، جن میں چھوٹے کاروباری افراد بھی شامل ہیں، کو مجموعی طور پر تقریباً 111 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں