loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستانی اداکار شہریار منور اور سماجی کارکن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایچ آئی ویسے متعلق آگاہی کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے معاشرے میں موجود غلط فہمیوں اور امتیازی رویوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

دونوں شخصیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایچ آئی وی خود سب سے بڑا خطرہ نہیں بلکہ اس بیماری سے جڑا خوف، تعصب اور سماجی داغ زیادہ نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق لاعلمی اور خاموشی ان افراد کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے جو پہلے ہی صحت کے ایک چیلنج کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@zulfikaralibhutto)

ایک اور ویڈیو میں شہریار منور اور ذوالفقار بھٹو جونیئر نے زور دیا کہ ایچ آئی وی کے بارے میں بات کرنا، درست معلومات فراہم کرنا اور لوگوں میں شعور پیدا کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر خاموش رہنا مسائل کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ آگاہی اور ہمدردی متاثرہ افراد کی زندگی آسان بنا سکتی ہے۔

انہوں نے معاشرے سے اپیل کی کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہائی، نفرت یا امتیازی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ انہیں عزت، علاج اور تعاون فراہم کیا جائے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@zulfikaralibhutto)

ماہرین صحت کے مطابق ایچ آئی وی ایک طبی حالت ہے جسے بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ تاہم سماجی رویے، غلط معلومات اور خوف اکثر لوگوں کو ٹیسٹنگ اور علاج تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی مہمات کا مقصد یہی ہے کہ بیماری کو ایک سماجی داغ کے بجائے صحت کے مسئلے کے طور پر سمجھا جائے۔ شہریار منور اور ذوالفقار بھٹو جونیئر کا پیغام بھی اسی سوچ کو فروغ دیتا ہے کہ معلومات، قبولیت اور تعاون ہی اس مسئلے سے نمٹنے کا مؤثر راستہ ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں