loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سعودی عرب میں متوقع اگلے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان چار لاکھ کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کارکنوں کی تربیت اور سلیکشن ایک ہم مرحلہ ہے۔ سعودی عرب میں ورلڈ کپ 2034 میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک کارکن اس بڑے ایونٹ پر سعودی عرب پاکستان سے جائیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے لاکھوں کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ جیسا کہ 2022 میں قطر میں ورلڈکپ کے انعقاد کے موقع پر قطر نے بھی لاکھوں کارکنوں کو دوسرے ملکوں سے منگوایا تھا۔

سعودی عرب میں کامیاب ورلڈکپ کے انعقاد میں بھرپور انداز میں اپنا  کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے حکام ابھی سے منصوبوں کے خدوخال کی تیاری کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں