سٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے راستے شنگھائی جانے والے مسافر کے قبضے سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔
کسٹمز حکام کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران اسکریننگ مشین نے بیگ میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی جس کے بعد تفصیلی تلاشی میں مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی۔برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 20 ہزار امریکی ڈالر، ایک ہزار 410 چینی یوآن اور ایک ہزار 770 درہم شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اپنے پاس صرف 4 ہزار امریکی ڈالر موجود ہونے کا بیان دیا تھا تاہم بیگ کی تلاشی کے دوران اس سے اس سے کہیں زیادہ مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ غیرملکی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا اورمسافر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ۔معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔