loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وینزویلا میں بدھ کے روز آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 900 سے زیادہ افراد ہلاک اور 3ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب ملبے تلے دب جانے  والوں کی تلاش جاری ہے۔

داراحکومت کراکس سمیت ملک کے شمال میں زلزلے سے درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ کئی گھنٹے بعد ملبے تلے دبے کتے کو بھی زندہ نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق  سینکڑوں بین الاقوامی امدادی کارکن وینزویلا پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید کی آمد متوقع ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق بدھ کے روز آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7.2 تھی اور اس کے چند ہی سیکنڈ بعد اس سے بھی زیادہ طاقتور 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ زمین کی سطح سے 20.3 کلومیٹر نیچے جبکہ دوسرا 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ یہ پچھلی ایک صدی میں ملک میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں