loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ان کا مقصد صرف دولت اور پیسہ جمع کرنا نہیں بلکہ اپنی شناخت، قدر اور کامیابی کا سفر طے کرنا ہے۔

 امریکی جریدے  کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں کہ دنیا کی کوئی بھی دولت انسان اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا۔ اصل خوشی اپنی محنت سے کچھ منفرد اور دیرپا تخلیق کرنے میں ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  وہ دولت، اپنی پہچان اور کامیابی کے سفر کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں کیونکہ یہی عمل انہیں حقیقی اطمینان دیتا ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ ایک حد کے بعد انسان پیسے سے مزید کچھ حاصل نہیں کر سکتا اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسا کام کریں جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے۔ جب بھی کسی بڑے مقصد کے لیے کام کیا دولت خود بخود اس کا نتیجہ بن کر سامنے آئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں